جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے گوجرانولہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی پُروقار تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی لاگونا ڈی ایچ اے گوجرانولہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جی او سی گوجرانوالہ میجر جنرل عبدالمعید خان مہمان خصوصی تھے۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے گوجرانوالہ بریگیڈئیر محمد اسلم خان نیازی سمیت صنعتکاروں، سرمایہ کاروں، ڈی ایچ اے افسروں، تاجروں اور بروکروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے چیئرمین اے آر وائی لاگونا سلمان اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوچھا گیا کہ آپ گوجرانوالہ میں کیوں اے آر وائی لاگونا کو لا رہے ہیں، میں نے کہا کہ پنجاب مجھے کھلے دل سے قبول کرے گا، جب میں نے پروجیکٹ لانچ کیا تو اس وقت کورونا کی وبا تھی۔

سلمان اقبال نے کہا کہ جب کراچی میں لاگونا شروع کیا تو کہا گیا کہ پانی کہاں سے لاؤ گے، گوجرانوالہ میں اے آر وائی لاگونا میں جلد ترقیاتی کام شروع ہو جائے گا، پاکستان میں اس وقت معاشی بحران ہے، یقین ہے کہ یہی قوم ملک کو معاشی بحرانوں سے باہر نکالے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریئل اسٹیٹ کے ساتھ ہر طرح کی انڈسٹری جڑ جاتی ہے، گوجرانوالہ میں اے آر وائی لاگونا دنیا کا سب سے بڑا لاگونا ہوگا، ان شاء اللہ ریئل اسٹیٹ کی رونقیں واپس آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں