کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چھیننے میں ملوث گروہ پکڑا گیا، گرفتار ملزمان سے چھینی گئی دوموٹر سائیکلیں، دس موبائل فون نقدی اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں کارروائی کی اور اسٹریٹ کرائم اورموٹر سائیکل چھیننے والاگروہ پکڑلیا۔
پاپوش نگر پولیس نے چار ملزمان وقاص قریشی ، ارسلان ، فیضان اورشرجیل خان کوگرفتار کرکے چھینی گئی دوموٹر سائیکلیں، دس موبائل فون نقدی اوراسلحہ برآمد کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد موٹر سائیکلیں ناظم آباد سے چھینی گئی تھیں، گرفتارملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی پولیس نے شہر میں موٹرسائیکلیں چھیننے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان موٹرسائیکلیں حب بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔