اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم کی قیادت میں بڑھتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادیں ہلا چکا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں بڑھتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادیں ہلا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوامی انقلابی اقدامات جاری ہیں، اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، پی ڈی ایم وہ بدقسمت اپوزیشن ہے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادیں ہلا چکاہے۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے، ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کےلیےالٹی گنتی ثابت ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں