جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سابق ٹی وی کامیڈین گوئٹے مالا کا صدارتی انتخاب جیت گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوئٹے مالا: سٹی وی کے سابق مزاحیہ اداکار جمی موریلز صدارتی انتخابات جیت گئے، ان کی جیت کا سبب عوام میں سیاسی اسٹیبلشمنٹ کی کرپشن کے سبب غم و غصہ بتایا جارہاہے۔

چھیالیس سالہ موریلز نے گوئٹے مالا کی سابق خاتون اول سانڈرا ٹورز کو حکومتی تجربہ نہ ہونے کے باوجود بڑے مارجن سے شکست دی۔

مورلیز نے نیشنل کونورجنس فرنٹ کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ان کی جیت کے سبب پارٹی ہیڈ کوارٹر میں عظیم الشان جشن منایا گیا۔

ووٹرز کا کہنا ہے کہ گوئٹے مالی کی سیاسی قیادت گزشتہ ماہ سابق صدر کے کئی ملین ڈالر کے کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے اور گرفتار ہونے کے سبب اخلاقی طور پر سیاست کا حق کھوچکی ہے۔

اس موقع پر جمی موریلز کا کہناہے کہ گوئٹے مالا کی عوام نے مجھے کرپشن کے خلاف لڑنے کے لئے مینڈیٹ دیا ہے اورمیں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں