کراچی : کورونا کے نئے ویرئنٹ کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ کورونا متاثرہ افراد کے ساتھ منسلک افراد کی نشاندہی کرکے آئسولیٹ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا ویرئنٹ کے کیسز میں اضافے پر محکمہ صحت سندھ کا اقدام سامنے آیا۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سندھ نے نئے کورونا ویرئنٹ سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نئے ویرئنٹ سے متعلق اقدام کی ہدایت کی ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا متاثرہ افراد کے ساتھ منسلک افراد کی نشاندہی کرکے آئسولیٹ کیا جائے، متاثرہ مریضوں سے منسلک افراد ٹیسٹ کرائیں اور سیلف آئسولیشن اختیارکریں۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام ڈی ایچ کیوز،ٹی ایچ کیوزمیں کوروناوارڈقائم کیےجائیں، وائرس کےممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے کورونا پازیٹو افراد کو آئسولیٹ کیاجائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تمام اسپتالوں میں بیڈزوطبی سہولتیں اور وسائل کویقینی بنایاجائے، بالخصوص متاثرہ علاقوں میں ویکسی نیشن کےعمل کوتیزکیاجائے۔
ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ہدایت کی کہ کورونا سے متعلق جھوٹی خبروں کےبجائےقابل بھروسہ ذرائع استعمال کیے جائیں، کوروناپھیلاؤ،نئےکیسزکی تشخیص کو مضبوط سرویلنس سے مانیٹر کیا جائے، عوام احتیاطی تدابیراختیارکرتےہوئےفیس ماسک کااستعمال کریں۔