اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

امریکی شخص نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اداہو: ڈیوڈ رش دنیا بھر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ڈیڑھ سو سے زائد بار اپنے نام درج کرانے کے باعث شہرت رکھتے ہیں، ایک بار پھر انہوں نے کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے اپنے ریکارڈ میں اضافہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بار انہوں نے کچھ حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا، ڈیوڈ رش نے بتایا کہ منفرد ریکارڈ بنانے کے لئے انہوں نے اپنے پڑوسی جوناتھن ہنن کی مدد سے ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ کچے انڈے منہ کے زریعے پکڑنے کا ریکارڈ بنایا۔

ڈیوڈ رش کو پڑوسی نے چھ اعشاریہ پانچ فٹ کے فاصلے سے کچے انڈے پھینکے، ایک منٹ کے دوران انہوں نے چوبیس انڈے پکڑے جبکہ اٹھارہ انڈے ٹوٹ گئے، رش کا کہنا تھا کہ انڈے ٹوٹنے کے باعث ان کا ہونٹ زخمی ہوا تاہم انہوں نے مقابلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اس جدوجہد میں ڈیوڈ رش منہ سے پندرہ انڈے پکڑنے کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑا۔اس سے قبل گذشتہ ماہ بھی رش نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے ایک بار پھر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا، رش نے اپنے منہ کے ذریعے ٹینس بال کو ایک ہی ترتیب کے ساتھ سامنے لگے شیشے سے ٹکرایا، ڈیوڈ نے محض تیس سیکنڈ میں 43 مرتبہ ٹینس بال کو منہ کے زریعے اچھال کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانوی شہری رینالڈس نے سال دوہزار اٹھارہ میں بنایا تھا، مگر ان کی ٹینس بال فضا میں اچھالنے کی تعداد 34 تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  امریکی شہری نے 150سے زائد اعزازات اپنے نام کرلئے

واضح رہے کہ ڈیوڈ رش اسٹیم ایجوکیشن کو فروغ دینے کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں