تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گجرپورہ زیادتی کیس، عینی شاہد کا دل دہلا دینے والا انکشاف

گجرپورہ: لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون پر تشدد اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عینی شاہد خالد مسعود نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہد خالد مسعود نے بتایا کہ ’ماموں کو چھوڑ کر واپس آرہا تھا تو مجھے گاڑی نظر آئی، گاڑی کے قریب خاتون اور ان کے ساتھ ایک شخص موجود تھا جس نے خاتون کو بازو سے پکڑکر تھپڑ  مار ا اور دوسری طرف لے جانے لگا۔‘

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے 2 بجے 47 پر موٹروے پولیس کو کال کی اور بتایا کہ خاتون پر ایک مرد تشدد کررہا ہے۔

خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ خاتون مدد مانگنے کے لیے سڑک پر آئیں لیکن ایک شخص دست درازی کررہا تھا، پولیس کو آگاہ کرکے گھر چلا گیا، صبح خبر دیکھی تو انتہائی دکھ ہوا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ واقعہ لنک روڈ پر ہوا جو آگے جاکر موٹروے سے ملتا ہے، رات کے وقت مذکورہ سڑک سنسان ہوتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں ٹریفک ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مسعود کا کہنا تھا کہ میری گاڑی کی اسپیڈ زیادہ تھی، ملزمان کو پہچان نہیں سکتا، لیکن واقعے پر افسردہ ہوں کوئی کسی خاتون کے ساتھ کیسے ایسا رویہ اختیار کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور زیادتی کیس، ملزمان کے گاؤں‌ کی شناخت ہوگئی، آئی جی پنجاب کا دعویٰ

اس سے قبل آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے تحقیقات کر کے ملزمان کے گاؤں کا سراغ لگا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے ڈنڈوں سے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر شیشہ توڑ کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ملزمان کے قریب پہنچ گئے اور انہیں 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہوا تو مسلح ملزمان آن پہنچے اور انہوں نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے ملزمان کے خاکے تیار کرلیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -