تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

لاہور زیادتی کیس، ملزمان کے گاؤں‌ کی شناخت ہوگئی، آئی جی پنجاب کا دعویٰ

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع گجر پورہ میں خاتون پر تشدد اور زیادتی کرنے والے ملزمان کے گاؤں کی شناخت ہوگئی۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ گجر پورہ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے تحقیقات کر کے ملزمان کے گاؤں کا سراغ لگا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے ڈنڈوں سے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر شیشہ توڑ کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نےسیل شدہ سیمپل پنجاب فرانزک لیب بھیج دیے جبکہ 5کلومیٹر علاقے کی تلاشی لی گئی اور  تین مقامات کی جیو فینسنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: زیادتی کیس:‌ ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، شہزاد اکبر، کیس جلد حل ہوگا، سی سی پی او

ذرائع کے مطابق پولیس نےعلاقےکے سابقہ ریکارڈیافتہ ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، کرول گاؤں اور اطراف میں پولیس کی 26 ٹیمیں موجود ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا کام کررہی ہے۔

پولیس نے تین مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس جدید انداز سے کیس کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اب تک چودہ افراد کو حراست لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ملزمان کے قریب پہنچ گئے اور انہیں 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیں گے۔

Comments

- Advertisement -