ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

گجرپورہ کیس، ملزم کی رہائش گاہ سے خاتون گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

گجرپورہ: لاہور کے علاقے گجرپورہ لنک روڈ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم عابد علی کی مبینہ رہائش گاہ سے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز طاہر مسعود کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے راضی کوٹ گاؤں میں سرچ آپریشن کرکے مرکزی ملزم عابد علی کی مبینہ رہائش گاہ سے خاتون سمیت 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ پولیس خاتون اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے لاہور روانہ ہوگئی۔

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تینوں ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔

مزید پڑھیں: گجرپورہ زیادتی کیس، دوسرے ملزم کی بھی شناخت ہوگئی

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل گجرپورہ زیادتی کے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کی شناخت وقار الحسن شاہ کے نام سے ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ رات مرکزی ملزم کو گرفتار کیا تھا ، ملزم کا نام عابد علی ولد اکبر علی ہے، ملزم فورٹ عباس کا رہائشی ہے، اس کی عمر 27سال ہے، ملزم کا ڈی این اے بھی میچ کرگیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں