جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

گجرپورہ: میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پولیس کا کہنا ہے کہ گجرپورہ میں موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے، گرفتاری کے لیے دونوں ملزمان کا خاکہ بھی تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر اجتماعی زیادتی سے متعلق پولیس نے اپنے نئے بیان میں تصدیق کی کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن کی مشترکہ ٹیم بنادی گئی ہے، جبکہ دونوں ملزمان کا خاکہ بھی تیار ہوچکا ہے، کھوجیوں کی مدد سے ملزمان کو تلاش کررہے ہیں، جائے وقوعہ کے اطراف آبادیوں کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پیشہ ورکھوجی کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، کھوجی ٹیمیں پولیس کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں، پولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔

لاہور: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ، ملزمان تاحال نہ پکڑے گئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملے پر تفتیش جاری ہے، سی آئی اے اور انوسٹی گیشن پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی، پولیس نے ریکارڈ یافتہ افراد کو بھی شامل تفتیش کرکے جلد اصل ملزمان کی گرفتاری کی امید دلائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں