اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گجرپورہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، تفتیشی افسران کیلئے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اعلیٰ حکام نے گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتار کرنے والے انویسٹی گیشن، سی آئی اے افسران کےلیے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس سے متعلق ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ملزم عابد علی کو سائنسی طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کےلیے لاہور، فیصل آباد، چکوال اور گجرات میں چھاپے مارے گئے جبکہ سیالکوٹ ،قصور ،ننکانہ، گوجرانوالہ اور بہاولنگرمیں بھی ریڈ کیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ تفتیش شواہد اور قانون کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس دی جاتی رہیں گیں۔

گجرپورہ لنک روڈ اجتماعی زیادتی کیس میں تفتیش کرنے والے افسران کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے انعام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا، پولیس کی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے متحرک تھیں متعدد مرتبہ چھاپے بھی مارے گئے تھے لیکن پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آج جب فیصل آباد تاندلیاوالہ میں ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کے ملزم عابد ملہی اپنے قریبی عزیز کے گھر مانگا منڈی میں آیا ہے،پولیس نے مانگا منڈی علی ٹائون میں چھاپہ مار کر ملزم عابد ملہی کو گرفتار کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں