ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

خالہ نے بھانجے اور بھانجی کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک خاتون نے اپنے بھانجے اور بھانجی کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ باغبانپورہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، بہن سے جھگڑا کرنے کے بعد خالہ نے اپنے ہی بھانجے اور بھانجی کو اغوا کیا اور شقی القلبی کے ساتھ نہر میں مرنے کے لیے پھینک دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچوں میں سے ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، ریسکیو اہلکاروں نے 3 سالہ بسمہ کی لاش نکال لی ہے، جب کہ ڈیڑھ سالہ فرحان کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

کراچی: ننھے آبان کے لزرہ خیز قتل میں کون ملوث ہوسکتا ؟ تفتیشی افسر کا اہم بیان آگیا

بسمہ اور فرحان 13 فروری کو گھر سے لاپتا ہوئے تھے، پولیس نے جب ملزمہ خالہ سے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا اپنی بہن سے جھگڑا ہو گیا تھا، جس پر اس نے انتقاماً اس کے بچے اٹھائے اور نہر میں جا کر پھینک دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں