ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گوجرانوالہ میں فلسطین بوفے کا آغاز، آمدنی غزہ بھیجی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور امداد کے لیے گوجرانوالہ کے ریسٹورنٹ میں فلسطین بوفے کا آغاز کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے ریسٹورنٹ نے فلسطینیوں کی امداد کے لیے بوفے کا آغاز کردیا جس کی دس فیصد آمدنی فلسطینیوں کو بھیجی جائے گی۔

بوفے میں فلسطین کی مشہور ڈشز شاورما، مٹن زینا، مسخن، مقلوبہ، متبل اور آلو کے کیوبز سمیت دیگر کھانے شامل ہیں۔

- Advertisement -

شہری بھی فلسطینی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہور ہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں کھانے کا مقصد اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کرنا بھی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بوفے کی آمدن کی دس فیصد رقم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کے لیے بھجوائی جانی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی بوفے ایک اچھی کاز ہے تاکہ لوگ اپنے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں