تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خلیجی ملک: سفری پابندی کے حوالے سے اہم خبر

کویت سٹی: خلیجی ملک کویت نے اساتذہ پر سفری پابندی عائد کردی، ٹیچرز استعفیٰ دیے بغیر اب کویت سے باہر نہیں جاسکیں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سفری پابندی کا اطلاق صرف نجی اسکولوں کے اساتذہ پر ہوگا، انہیں کویت سے باہر جانے کے لیے پہلے استعفیٰ دینا ہوگا، اساتذہ استعفیٰ دیے بغیر سفر نہیں کرسکتے۔

کویتی حکام کی جانب سے یہ اقدام ہوائی اڈے کی مسلسل بندش اور دوبارہ وطن واپسی کی پریشانی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے تاکہ اساتذہ کے ملک سے باہر جانے کے بعد واپسی کے امکانات نظر نہ آئیں تو تدریسی عمل متاثر نہ ہو، یہی وجہ ہے کہ اب نجی اسکول ٹیچرز کی نوکریاں ختم کررہے ہیں۔

کویتی نجی اسکولوں نے اپنے ملازمین کو آگاہ کیا ہے کہ اگر اساتذہ ملک سے باہر کا سفر کرتے ہیں تو انہیں ہوائی اڈے کی مسلسل بندش اور دوبارہ وطن واپسی کی مشکلات کے باعث اپنا استعفیٰ پیش کرنا ہوگا۔

اس پابندی سے اسکول انتظامیہ کو قبل از وقت متبادل استاد تلاش کرنے کا موقع مل سکے۔ حکومت کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام موجودہ صورت حال کے باعث اٹھایا ہے۔

دوسری جانب نجی اسکول کے اساتذہ نے نئی پالیسی کی مخالفت کرکے اسے مسترد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اساتذہ یا ملازم کی خدمات ختم ہونے کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل طور پر ملازمین کے حقوق اور واجبات کی ادائیگی لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -