پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

مصر: ہوٹل پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3غیر ملکی سیاح زخمی، دو حملہ آور ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر کے سیاحتی مقام غردوقہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہوٹل میں گھس کر تین غیر ملکی سیاحوں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور مارے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ بیلاوسٹا نامی ہوٹل میں پیش آیا، جہاں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد مقیم تھی، حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں، حملہ آور مبینہ طور پر سیاحوں کو اغوا کرنا چاہتے تھے جبکہ ایک حملہ آور نےخود کش جیکٹ بھی پہنچ رکھی تھی۔

واقعے کے بعد غردوقہ میں تمام سڑکوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ پولیس مزید ممکنہ حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں