ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیا گروچرن سنگھ ’سوڈھی‘ جان بوجھ کر لاپتا ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے اداکار گروچرن سنگھ کی گمشدگی کو ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت گزر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے گروچرن سنگھ کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اداکار کا سراغ لگانے کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

تاہم اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں گروچرن سنگھ نے خود اپنی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا ہے۔ ایک پولیس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اداکار نے اپنا موبائل فون پالم کے علاقے میں چھوڑا، ہم تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن گروچرن سنگھ کا پتا لگانا ہمارے لیے مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

اس کی وجہ بتاتے ہوئے پولیس افسر نے کہا کہ موبائل فون اداکار کے پاس نہیں ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ان کو ایک رکشے سے دوسرے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا، ایسا لگتا ہے انہوں نے سب کچھ پلان کے تحت کیا ہے اور جان بوجھ کر لاپتا ہیں۔

یاد رہے کہ گروچرن سنگھ والد کی شالگرہ منانے کیلیے دہلی گئے تھے تاہم وہ ابھی تک ممبئی واپس نہیں لوٹے۔ ان کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے قریبی دوست سونی نے بتایا تھا کہ میں ان کے خاندان سے رابطے میں ہوں، گروچرن سنگھ کے والدین بیٹے کیلیے پریشان ہیں اور انہوں نے پولیس میں رپورت بھی درج کروائی۔

روشن سنگھ سوڈھی نے 2020 میں ’تارک مہتا کا اولتا چشمہ‘ کو خیرباد کہا تھا اور یہ خبر ان کے بہت سے مداحوں کیلیے مایوس کن ثابت ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں