جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پالتو جانور کو ‘کتا’ کہنے پر علاقہ میدانِ جنگ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پالتو جانور کو نام سے نہ پکارنے پر مالک طیش میں آگیا۔ جانور کو نام کی بجائے ‘کتا’ ‏کہنے پر مالک نے پڑوسیوں کو دھو ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گوروگرام کے علاقے جیوتی پارک کے قریب پیش آیا جہاں پالتو ‏جانور کو نام سے نہ پکانے پر مالک آگ بگولہ ہوگیا۔

اہل علاقہ نے مالک سے متعدد بار درخواست کی کہ وہ اپنے پالتو جانور کو باندھ کر رکھیں لیکن ‏اس کا کو اثر نہیں ہوا۔

اس معاملے کو لے کر تلخی بڑھتی گئی اور بحث و تکرار شروع ہو گئی، کشیدہ ماحول میں اچانک ‏ایک شخص نے پالتو جانور کو اس کے نام سے پکارنے کی بجائے کتا کہہ دیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=YsTt4-P8qBI&t=209s

بس یہ سننا تھا کہ مالک آپے سے باہر ہوگیا اور وہ چڑھ دوڑا، یہ منظر دیکھ دونوں کے اہل خانہ ‏بھی پہنچ گئے اور ایک دوسرے کو بریُ طرح پیٹ ڈالا۔

علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، خواتین اور مردوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاتوں اور ‏گھوسوں کا بے رحمانہ استعمال کرتے رہے اس لڑائی میں کئی افراد زخمی ہوئے اور ان کے سر پر ‏چوٹیں آئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں