اشتہار

سڑک پر رکھے گملے چوری کرنے والا کار سوار پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : گڑگاؤں پولیس نے بدھ کے روز شہر کے شنکر چوک سے پھولوں کے گملے چوری کرنے کے الزام میں50 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گروگرام کے گاندھی نگر کے رہنے والے 50 سالہ پراپرٹی ڈیلر من موہن کو میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں رکھے پھولوں کے گملے چُرانے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

مذکورہ پھولوں کے گملے بھارت میں ہونے والے جی ٹونٹی کانفرنس کی تیاریوں کے انتظامات کیلئے منگوائے گئے تھے، ملزم من موہن کے قبضے سے چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی اور مسروقہ گملے برآمد کر لیے گئے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوسکی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد پھولوں کے گملے چراکر گاڑی میں رکھ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گزشتہ رات اس کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم پولیس اس کے ساتھی کی تلاش میں ہے۔ مذکورہ گاڑی ملزم منموہن کی بیوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ من موہن اور اس کا ساتھی دہلی سے گروگرام واپس آ رہے تھے کہ پھولوں کے گملوں کو دیکھ کر انہوں نے اپنی کار روکی اور گملے چرا کر موقع سے فرار ہو گئے۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ گملے اٹھانے کی ویڈیو کیمرے میں ریکارڈ ہورہی ہے، ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں