پیر, جون 17, 2024
اشتہار

گوادر شہر ڈوب گیا، بڑی تباہی کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

طوفانی بارشوں کےباعث گوادر شہر پورا پانی میں ڈوب گیا۔ مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شہر کی رہائشی  آبادیاں اوردکانیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ گزشتہ رات سے بجلی، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے جس سے متاثرین مواصلاتی رابطوں سے محروم ہو گئے ہیں۔

فقیرکالونی کانالہ ٹوٹنےکے قریب ہے اور بڑی تباہی کاخدشہ ہے۔ فقیرآباد کالونی کے نالے کے اطراف گنجان آبادی ہے۔

- Advertisement -

مسلسل بارشوں کی وجہ سے سربندر اور دیگر مقامات پر کئی مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں سےسربندر میں کشتیاں سمندربرد ہو گئیں۔

نکاسی آب کا نظام تباہ ہونے سے مکانات زیرآب ہیں اور کئی خاندان سڑک پر آگئے۔ متاثرہ خاندانوں نے اسکول میں پناہ لینےکی کوشش ہے۔

سیکرٹری صحت بلوچستان کی سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں  طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر اور کیچ کےڈی ایچ اوز متاثرہ علاقوں میں طبی امداد فراہم کریں، ملیریا کی روک تھام کیلئےفوری اقدامات کیےجائیں پانی کو صاف کرنے والی گولیاں فوری متاثرہ علاقوں میں بھیجی جائیں اور بیماری کے پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے ڈی ایس آریوایس فوری کام شروع کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں