ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاک چین دوستی کی نئی مثال ، گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر : پاکستان اورچین کی مشترکہ کوششوں سے گوادر پورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا، جس کے بعد پہلا کارگو جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا۔

تفصیلات کے مطابق چین پاکستان دوستی کا بڑاعملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، چینی سفیرنونگ رونگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ گوادر پورٹ مکمل طورپرفعال ہوگیا، گوادرپورٹ پاکستان اورچین کی مشترکہ کوششوں سے مکمل فعال ہوا، ایل پی جی، ڈی اے پی کھاد کے کنٹینرز کی ہینڈلنگ کی جا رہی ہے۔

گوادرپورٹ فعال ہونےکےبعدپہلاکارگوجہازبندرگاہ پرلنگرانداز ہوا ، چین سے آئے 203 میٹرک ٹن وزنی کارگو جہازمیں سی فوڈ لایا گیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پاک چین راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے کوہرحال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا تھا کہ ادارےکی کارکردگی اور استطاعت کو مزید بہترین کیا جائے، اقتصادی راہداری سماجی ومعاشی ترقی سےمتعلق بہترین منصوبہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں