بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

گوادر: ماہی گیروں کے جال میں‌ نایاب مچھلی پھنس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر میں نایاب نسل کی مچھلی ’سن فش‘ ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی پٹی گوادر میں ماہی گیروں کے جال میں نایاب نسل کی مچھلی آگئی۔

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی ’سن‘ فش کہلاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق نایاب سن فش گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور اس کا اوسط وزن دو ٹن تک ہوتا ہے۔

فائل فوٹو

واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا۔

کراچی میں ماہی گیر راتوں رات لکھ پتی بن گئے

نایاب مچھلی پکڑنے پر ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار کیا تھا، ماہی گیروں کا بتانا تھا کہ مارکیٹ میں اس مچھلی کی قیمت چھ سے سات سو روپے فی کلو ہے۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا تھا کہ  سمندر میں کم یاب ہونے کے باعث اب بہت کم یہ مچھلی جال میں پھنستی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں