20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شہری نے لڑائی میں پڑوسی کا کان دانتوں سے کاٹ کر الگ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی چوری کرنے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے نے شہری شہری نے اپنے پڑوسی کی نہ صرف پٹائی کی بلکہ اس کا ایک کان اپنے دانتوں سے کاٹ کر الگ بھی کر دیا۔

مذکورہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں اوم ویر نامی شہری نے اپنے پڑوسی ششی کانت کی گھر میں گھس کر پٹائی کی۔

ششی کانت کے مطابق اوم ویر ہمارا پڑوسی ہے جس کے گھر کی بجلی پچھلے 3 سے 4 سالوں سے عدم ادائیگی کے باعث منقطع ہے۔

- Advertisement -

متاثرہ پڑوسی نے بتایا کہ اوم ویر ہمارے گھر کی بجلی چوری کر کے استعمال کر رہا تھا، جب ہم نے اسے چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو اس نے معافی مانگی اور کہا کہ آئندہ وہ کبھی نہیں کرے گا۔

ششی کانت نے بتایا کہ ہم نے پڑوسی ہونے کے ناطے اوم ویر کو گاڑی اپنی پارکنگ میں کھڑی کرنے کی اجازت دی لیکن ایک دن اس نے پارکنگ کا دروازہ نہ کھولنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

’اوم ویر نے گھر میں گھس کر میری والدہ پر تشدد کیا جبکہ مجھے بھی مارا پیٹا۔ اس نے اپنے دانتوں سے میرا کان کاٹ کر الگ کر دیا۔ ہم نے پولیس کو طلب کیا لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا۔‘

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں