تازہ ترین

جنون کی حد تک ”کیلے کا شیک“ پینے کی عادت خاتون کو لے ڈوبی

خاتون کو جنون کی حد تک ”کیلے کا شیک“ پینے کی عادت لے ڈوبی۔ شوہر نے گھر سے نکال دیا اور طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر میں ایک شوہر کی جانب سے عدالت میں اپنی نوعیت کا منفرد کیس دائر کیا گیا ہے۔ شوہر نے کیس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیوی کو کیلے کا شیک پینے کا شوق جنون کی حد تک ہے۔

شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اب میں اپنی بیوی کے ساتھ نہیں رہ سکتا ہے، وہ روانہ کی بنیاد پر کیلے کا شیک پیتی ہے جس سے اس کا وزن بڑھ رہا ہے، میں نے اسے کئی بار سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس نے میری ایک نہ سنی۔

شوہر نے کہا کہ میں نے پسند کی شادی کی، وہ میری پڑوسی تھی، ابتدا میں وہ بہت خوبصورت تھی لیکن بعد اس کی بار بار کھانے کی عادت نے اس میں بگاڑ پیدا کر دیا۔

اس نے کہا کہ میں جب بھی اپنی بیوی کو کھانے کے بارے میں سمجھاتا تھا تو وہ مجھے کنجوسی کا طعنہ دیتی تھی، تنگ آ کر میں نے اسے گھر سے نکال کر میکے بھیج دیا اور اب طلاق دینا چاہتا ہوں۔

مصری اخبار کے مطابق عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پیشی کے لیے تاریخ دے دی ہے جس میں فریق مخالف کو سنا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -