اشتہار

’ماں میری گئی، جان میری نکلی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط والدہ کی قبر پرجاکر پھوٹ پھوٹ کر رو دیے۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘  میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر، جاوید شیخ، ارسا غزل (باسط کی والدہ)، عمران اسلم، صبا فیصل، حنا رضوی، دانیہ انور (بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 17ویں قسط میں دکھایا گیا کہ والدہ باسط کے خواب میں آتی ہیں جس کے بعد وہ اہلیہ عائشہ کے سمجھانے پر ان کی قبر پر جاتے ہیں اور آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

وہ کہتے ہیں کہ ’ماما میں باسط جو آپ پر غصہ کرتا تھا ناں وہ دراصل میں حق جتاتا تھا چیک کرکے دیکھتا تھا کہ میرا حق ہے ناں میرے پاس۔‘

باسط کہتے ہیں کہ ’جب آپ ندامت سے پلکیں جھکا لیتی تھیں مجھے لگتا تھا کہ میرے پاس حق ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

وہ کہتے ہیں کہ ’میں آپ کو یاد نہیں کرتا تھا لیکن اس وقت بہت یاد کرتا تھا جب اولدین کی میٹنگ ہوتی تھی کیونکہ اس وقت بچوں کی مائیں ان کے ساتھ ہوتی تھیں اور اس وقت بہت یاد کرتا تھا جب میری سالگرہ ہوتی تھی۔‘

فیروز خان کہتے ہیں کہ ’بابا مجھے بہت سارے گیمز لاکر دیتے تھے پھر میں ان میں مگن ہوکر آپ کا بچھڑنا بھول جاتا تھا پھر ایک دن سمجھ آیا کہ یہ جو بابا گیمز لاکر دیتے ہیں وہ مجھ سے بہت بڑا گیم کھیلتے ہیں۔‘

باسط مزید کہتے ہیں کہ ’یہ جو بچے ہوتے ہیں ناں یہ بڑے ہوکر پیار کرنا اپنی ماں سے سیکھتے ہیں۔‘

وہ والدہ سے پوچھتے ہیں کہ ’ایک بات بتائیں آپ کیسے میرے بغیر رہ لیتی تھیں، بابا آپ کو تصویر اور ویڈیوز بھیجتے تھے آپ سوچتی تھیں کہ باپ کے پاس ٹھیک ہوگا لیکن میں ٹھیک نہیں تھا کبھی بھی نہیں تھا۔‘

باسط کہتے ہیں کہ ’میں یہاں آیا کروں گا کیونکہ آپ نے میرا 18 سال کا قرض دینا ہے میں کہوں گا چلو کچھ تو آپ میرا قرض لوٹا دو۔‘

کیا بچپن میں گزرا کرب باسط بھول پائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی اگلی قسط منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں