تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

فیس بک کے کروڑوں صارفین سائبر حملے کی زد میں

سانس فرانسسکو: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سسٹم پر ہونے والے حملے کے سبب 5 کروڑ سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس خطرے میں پڑگئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ایک اعترافی بلاگ پوسٹ کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی بگ کی وجہ سے سسٹم میں ہیکرز نے دخل اندازی شروع کردی جس کی وجہ سے کروڑوں کی تعداد میں صارفین کے فیس بک لاگ آوٹ ہوگئے تھے اور انہیں دوبارہ لاگ ان کرنا پڑا۔

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ویب سائٹ میں ایک سیکیورٹی خامی کے باعث 5 کروڑ سے زائد صارفین کے اکاﺅنٹس کو ہیکرز سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

بلاگ پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ مذکورہ خامی فیس بک ویب سائٹ ویو ایز  سیکشن میں پیش آئی تھی ، جہاں پر صارف یہ دیکھ سکتا ہے کہ اس کی پروفائل ، اس کے دوستوں اور دوستوں کے دوستوں کو کیسی نظر آرہی ہے۔

مزید پڑھیں: مارک زکر برگ کی ایک پوسٹ سے فیس بک کو اربوں ڈالر کا دھچکا

فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس بگ کے نتیجے میں ہیکرز کو صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کا ٹوکن حاصل کرنے کا موقع ملا، یہ ٹوکن آپ سمجھ لیں کہ ڈیجیٹل چابیاں ہیں، جن سے آن لائن کی دنیا کے تالے کھلتے ہیں۔

فیس بک نے مزید تحقیقات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لینے کے لیے رجوع کرلیا ہے، یاد رہے کہ  یہ وہ وقت ہے جب فیس بک کی انتظامیہ قانون سازوں کو یہ یقین دلانے میں مصروف ہے کہ صارفین جو ڈیٹا فیس بک پر اپ لوڈ کرتے ہیں وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کو ایک دن میں اربوں ڈالر کا نقصان

انہوں نے بتایا کہ فیس بک نے جو خامی پیدا ہوئی تھی اُس کو تلاش کرلیا ہے اور اس کا سدباب بھی کیا گیاہے۔

فیس بک نے صارفین کو مطمئن رکھنے کے لیے یہ بھی اعلان کیا کہ مذکورہ افراد کو اپنے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی اُن کے اکاؤنٹس کا کہیں غلط استعمال کیا۔

Comments

- Advertisement -