تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

حدیقہ کیانی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اسٹوری کے ذریعے حدیقہ کیانی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں فی الحال کوئی ٹک ٹاک اکاؤنٹ استعمال نہیں کر رہی۔

گلوکارہ نے کہا کہ مجھے علم ہوا کہ کسی نے میرا جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا لیا ہے جس پر 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور 10 لاکھ لائکس ہیں، یہ شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ میرا آفیشل اکاؤنٹ ہے جبکہ یہ جعلی ہے۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ میری والدہ کی حالت تشویش ناک ہے اور اچانک سے میں ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے حوالے سے پیغامات موصول کر رہی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا پر اس طرح کی حرکت پر تبصرہ کرنا پسند نہیں کرتی جبکہ آپ کے پاس بہت سے دیگر مسائل بھی ہوں۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ جس نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا ہے وہ میرے مداحوں سے فراڈ کر رہا ہے، یہ بالکل بھی قابلِ قبول نہیں ہے۔ برائے مہربانی اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں، شکریہ۔

Comments