اشتہار

’بابر کی کپتانی مقدس گائے بن گئی جس پر کوئی بات نہیں کر سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان محمد حفیظ نے بابراعظم کی کپتانی کو مقدس گائے قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی کو مقدس گائے بنا دیا ہے جس پر کوئی بات نہیں کر سکتا جب تک ہم اس مقدس گائے کے بارے میں بات نہیں کریں گے اور غلطیوں پر نہیں بولیں گے تو بہتری کیسے آئے گی؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے بابراعظم کی کپتانی کو مقدس گائے بنا کر رکھا ہوا ہے جس پر بات نہیں کی جاسکتی، لگاتار تین بڑے میچوں میں بابر کی کپتانی کی غلطیاں سامنے آئی ہیں لیکن وہ ذمہ داری نہیں لیتے۔

- Advertisement -

حفیظ نے کہا کہ بابراعظم ڈیلیور نہیں کر سکے تو یہ نہ کہیں کہ میں سیکھ رہا ہوں آپ 32 سال کی عمر میں سیکھنے کا نہیں کہہ سکتے آپ کو ڈیلیور کرنا ہے، گزشتہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ہارے تو اس میں بھی بولرز کا غلط استعمال کیا اور آج بھی ٹھیک سے بولرز کا استعمال نہیں کر سکے۔

سابق کپتان نے کہا کہ آپ اتنے بڑے میچ میں ایسی غلطی کیسے کر سکتے ہیں کہ جو آپ کا بولر پھنسا ہوا ہے اسے آخری اوور دے دیں بجائے اپنے مین بولر کے۔ یہ میچ ہم جیت سکتے تھے ہمارے ہاتھ آیا میچ لیکن پھر جو ہوا اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں