پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخرجات ختم کرنے ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے ہدایت کردی، سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہے، بجٹ آؤٹ لک سے متعلق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کےبجٹ امور اور کورونا وباء کے اثرات پرغورکیا گیا اور آئی ایم ایف کےجائزےکےتناظرمیں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ معیشت پراثرات کودیکھتے ہوئےمالیاتی ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، تمام وزارتیں اورمحکمے معیشت پراثرات کو مدنظررکھتےہوئےنئےبجٹ ، دستیاب وسائل کے استعمال اوراخراجات میں کمی کی تجاویز دیں۔

حفیظ شیخ کاکہناتھاکہ شریعہ بانڈز کے اجراکے پہلو پر بھی غور کرناچاہیے، پالیسی ریٹ میں کمی سےقرض ادائیگی کی مدمیں پچاس ارب کی بچت ہوگی، اجلاس میں بتایا گیاکہ کہ جی ڈی پی کےمقابلےمیں قرضوں کاحجم معیشت کےسکڑنےسےمتاثرہوا۔

مشیرخزانہ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے ہدایت کرتے ہوئے کہا سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں