اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں ڈیلرز نے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے سمیت کئی اہم تجاویز دی ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق فاریکس ڈیلرز کے وفد نے ملک بوستان کی قیادت میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک میں فارن ایکسچنج کی بہتری کے لیے تجاویز دی گئیں۔
ملاقات کے دوران ملک بوستان نے بتایا کہ پاکستان سے افغانستان اور ایران میں ڈالر اسمگل ہورہا ہے،ڈالر کی کمی میں اسمگلنگ کا بھی ایک کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے، روزانہ 6ملین ڈالرملک سے باہرچلےجاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر باہر لےجانے کی حدپرنظرثانی کرے،کچھ ڈیلرزانڈر انوائسنگ کرکےقومی خزانےکونقصان پہنچارہےہیں۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے فاریکس ڈیلرز کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا بہاؤبہتر بنانےکے لیے ڈیلرزکی تجاویزپرمثبت پیشرفت ہوگی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں روپےکی قدرمیں زبردست اضافہ دیکھا گیا تھاجبکہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے41 پیسے کم ہو کر 149 روپے 50 پیسے پر آگئی، انٹر بینک میں آج ڈالر 149 کی کم سطح تک ریکارڈ کیا گیا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ، ڈالر ایک روپیہ سترپیسے سستا ہوکرایک سو پچاس روپے 50 پیسے کا ہوگیا جبکہ کاروبار کے دوران ڈالر مزید سستا ہوا اور اس کی قیمت 1.70 روپے کم ہوئی، جس سے ڈالر 150 روپے پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ بڑی ادائیگیاں تھیں تاہم اب ترسیلات زر میں اضافے سے روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے۔
سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ڈالرکی خریداری کارجحان کم اورفروخت بڑھ گئی ہے، آنےوالےدنوں میں روپیہ مستحکم اور ڈالر 4 سے 5روپےسستاہوگا۔