اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ٹیسٹ میں شکست، حفیظ کا معصومانہ مشورہ، اشارہ کس کی طرف؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کیوی ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ شکست پر غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے شدید ناراضگی کا اظہار کیا، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں 101 رنز سے شکست دی تھی۔

محمد حفیظ نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دار ناتجربہ کار کھلاڑیوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سیزن میں تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بین الاقوامی میچز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

 

حفیظ کے مشورے کے برعکس کرکٹ ماہرین کا خیال ہے کہ جن کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک میں کم میچز کھیلے ہیں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے صرف 18 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 17 سالہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دوسری اننگز میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری جانب اوپنر شان مسعود نے 100 سے زائد فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں وہ پہلے ٹیسٹ میں ناکام ثابت ہوئے اور دوسری اننگز میں صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو قومی ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں