ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بابر کو عظیم کھلاڑی سمجھنے والوں نے شاید عظیم کرکٹرز دیکھے ہی نہیں! حفیظ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں بابر کی کپتانی میں بہتری نہیں آئی، انھیں عظیم کھلاڑی سمجھنے والوں نے شاید عظیم پلیئرز دیکھے ہی نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ ورلڈکپ میں بابراعظم کی کپتانی اور سلو بیٹنگ دنوں ہی تنقید کی زد میں ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جو لوگ بابر کو کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں سے ملاتے ہیں ان لوگوں نے ابھی تک پاکستان کے یا دنیا کے دیگر عظیم کرکٹرز کودیکھا ہی نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جنھوں نے بابر اعظم کو پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں سے ملایا میں ان کے خلاف ہوں۔ بابر اس وقت پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے مقابلے میں اچھے ہیں تاہم ابھی پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں میں انھیں شمار نہیں کیا جا سکتا۔

- Advertisement -

بابر کی کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی کپتان نے بطور قائد پچھلے تین سالوں میں میچورٹی اور گروتھ نہیں دکھائی۔

حفیظ نے کہا کہ اب یہ فیصلہ بابر اور بورڈ آفیشلز نے کرنا ہے کہ بابر کی کپتانی کا پریشر دور کرکے ان کے ٹیلنٹ کو اجاگرکیا جائے یا تو پھر بابر اسی پریشر کے اندر رہتے ہوئے اپنا ٹیلنٹ اجاگر کر سکتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹر کی حیثیت سے دیکھا جائے تو بابر برے کھلاڑی نہیں ہیں لیکن بدقسمتی سے جو امیدیں بابر سے وابستہ کی جاتی ہیں یا پھر ان کا موازنہ جو دیگر کھلاڑیوں سے کیا جاتا ہے وہ درست نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر بابر کسی ٹورنامنٹ میں پرفارم نہیں کرتے ہیں تو ان سے لگائی گئی امیدوں کا دباؤ اتنا زیادہ ہے کہ بری پرفارمنس پر لوگ بابر کو بہت برے طریقے سے ڈیل کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں