جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ کے بعد کپتان سے متعلق سوچیں، محمد حفیظ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ورلڈ کپ کے لیے مکمل سپورٹ کرنا چاہیے اس کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے رکن محمد حفیظ نے کہا کہ ابھی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی چاہیے، بابر اعظم کو بھی ورلڈ کپ کے لیے مکمل سپورٹ کرنا چاہیے اس کے بعد ورلڈ کپ کے بعد کپتان کے حوالے سے سوچا جاسکتا ہے، ہمیں اس ٹیم سے امید لگانی چاہیے انشا اللہ اچھے نتائج آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں ایشیا کپ میں ہم ناکام ہوئے اگر کسی بھی چیز کے پیچھے چھپیں گے تو بہتری نہیں آئے گی۔

- Advertisement -

محمد حفیظ نے کہا کہ دو، تین سال سے کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں انہیں ذمہ داری لینا ہوگی، سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میرٹ پر منتخب ہوگی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے بطور کرکٹ کمیٹی ممبر یہ رائے دی ہے کہ اسی مینجمنٹ کو برقرار رکھنا چاہیے، کسی ایک کھلاڑی کو نکالنے یا لانے سے معاملہ حل نہیں ہوگا، سلیکشن میں زیادہ تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، اگر کوئی انجرڈ ہے تو اس کو تبدیل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں جاکر آپ کو حوصلے سے کھیلنا پڑتا ہے، ایشیا کپ سے پہلے بہت سے کھلاڑی لیگ کھیل رہے تھے، لیگ کی وجہ سے ان کو انجری ہونا ہی تھی۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ اتنی زیادہ لیگ کھیل کر آرہے ہوتے ہیں تو بڑے ٹورنامنٹ میں انجرڈ ہونے کا چانس ہوتا ہے، پچھلی مینجمنٹ کو سوچنا چاہیے تھا اتنی انجریز کے بعد لڑکے بڑا ایوٹ کیسے کھیلیں گے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ جو کھلاڑی گزشتہ 1 سال میں انجرڈ ہوئے وہ اس وقت کہاں ہیں اس کا کچھ نہیں معلوم، مینجمنٹ سے سوال ہونا چاہیے کہ ہم نے نیدرلینڈز اور افغانستان کے خلاف بینچ اسٹرینتھ کیوں نہیں آزمائی، کئی کھلاڑی صرف دورہ کر کے واپس آگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں