ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم کنڈی ساس بہو کی طرح لڑ رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان بیان بازی پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمداللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم کنڈی ساس بہو کی طرح لڑ رہے ہیں، کون قصور وار ہے کون نہیں یہ بتایا جائے لڑائی کس چیز پر ہے؟

حافظ حمداللہ نے کہا کہ اقتدار کی لڑائی تو نہیں کیونکہ دونوں اہم عہدوں پر براجمان ہیں، لڑائی اختیارات پر ہے تو نہ ساس اور نہ بہو کے پاس ہے، اپنے آپ پر نہیں کے پی کے عوام پر رحم کریں ورنہ گھر جائیں۔

- Advertisement -

علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان پچھلے چند دونوں سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی جاری ہے۔

دو روز قبل وزیر اعلیٰ کے پی نے اپنے ایک بیان میں گورنر کے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ گورنر راج لگائیں ہم گورنر ہاؤس پر قبضہ کر لیں گے۔

گزشتہ روز ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس پر قبضہ کرنا ہے تو آ جاؤ خود کو آزما لو، اسلام آباد میں بھاگنے کیلیے ہائی وے مل گیا تھا لیکن یہاں نہیں ملے گا۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کی طرف دیکھا تو سڑکوں پر گھسیٹوں گا، علی امین گنڈاپور کو باور کرواتا ہوں بدمعاشوں سے ڈیل کرنا مجھے آتا ہے۔

آج علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے میں کہا ہے کہ اپنی اوقات میں رہو، گورنر ہاؤس کو ورثہ قرار دے کر دو کمروں میں منتقل کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ وارننگ دے رہا ہوں گورنر کا آئینی عہدہ ہے سیاسی باتوں سے پرہیز کریں اس بار جواب نہیں دے رہا اگر جواب دیا تو پھر شکوہ نہیں کرنا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس بار چھوڑ رہا ہوں دوبارہ نہیں چھوڑوں گا، آپ کی گاڑی کا تیل میرے بجٹ سے جاتا ہے، گورنر ہاؤس آپ کی ملکیت نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں