تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

فوادچوہدری کے بیان پر حافظ حمداللہ کا سخت ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے جمعیت علماء اسلام ف اور مولانا فضل الرحمان ‏سے متعلق بیان پر حافظ حمداللہ کا ردعمل آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حافظ حمداللہ نے لکھا کہ کے پی کے میں شرمناک اور عبرتناک شکست کو ‏چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کرنے سے زائل نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جس وقت ‏JUI‏ کی حکومت تھی تب فواد چوہدری پیدا بھی ‏نہیں ہوئے تھے، فوادچوہدری کی پیدائش سےقبل مفتی محمود رح جیسی جمھوری شخصیت ‏تھےجنہوں نے پاکستان کو 1973ءکامتفقہ آئین دیا جس آئین پر مفتی محمود کےدستخط ہےاس ‏آئین کے تحت تم وزیر اور عمران خان وزیراعظم بن کے بیٹھےہیں آئین بنانے والی پارٹی جمعیت ‏کو انتہاءپسند کہنے والے خود انتہاء پسند اور شدت پسند ھے۔

‘پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا’

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت کی قیادت مولانا فضل الرحمن آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت ‏کی جنگ لڑتے لڑتے تین خودکش حملوں کا نشانہ بنے، دوہزار چودہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر ‏حملہ، پی ٹی وی پر حملہ، پولیس آفسر ، پرحملہ، سول نافرمانی کا اعلان انتہاءپسندی شدت پسندی، ‏دھشت گردی ،اور ریاست سے بغاوت نہیں ہے؟

Comments

- Advertisement -