بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

نوازشریف کی لندن روانگی، حافظ حسین احمد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمیعت علما اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی سے متعلق نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حافظ حسین احمد نے انکشاف کیا کہ نوازشریف تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے ہونے کی شرط پر بیرون ملک گئے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ’2019 آزادی مارچ میں اپوزیشن کی 2جماعتوں نےجے یو آئی کو اپنے ذاتی مقاصدکیلئے استعمال کیا، اسی مارچ کی وجہ سے نوازشریف لندن پہنچے‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی سے قبل صحت کے حوالے سے ڈرامہ تیار کیا گیا، جس کے بعد چند قوتوں نے نوازشریف کو اس شرط پر جانے کی اجازت دی کہ وہ حکومت کو مدت پوری کرنے دیں گے‘۔

مزید پڑھیں: حافظ حسین احمد کے فضل الرحمان اور نواز شریف سے متعلق اہم انکشافات

یہ بھی پڑھیں: پلان بی کو تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، حافظ حسین احمد

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کو حکومت مخالف تحریک میں ناکامی کا سامنا ہے جس کا ازالہ کرنے کے لیے انہوں نے سانحہ مچھ پر مگر مچھ کے آنسو بہائے۔

حافط حسین احمد کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت کی برطرفی اور لواحقین کےمؤقف میں نرمی پی ڈی ایم کی وجہ سے ہی آئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف اور آرمی چیف کی توسیع میں قانون کے حق میں ووٹ دیا، اب استعفوں کےفیصلےپریوٹرن کے بعد ضمنی اور سینٹ الیکشن  میں پی ڈی ایم سہولت کار کا کام انجام دے رہی ہے‘۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم کے20 ستمبراجلاس کے فیصلوں کو بلاول نے ویٹو کیا اور تمام جماعتوں کو اپنا فیصلہ ماننے پر مجبور کیا، موجودہ حالات میں نام نہادجمہوریت نوازی کی بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، جن خدشات کا اظہار ہم نےکیاتھا وہ حرف بہ حرف پورے ہوچکے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں