تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

’کہتے ہیں ان سے نہ ملے تو پیسے نہیں ملیں گے، پیسہ ان کے اباجی کا تھوڑی ہے‘

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کامیئر بنےگا تو نعمت اللہ دور کی طرح کام کر کے دکھائیں گے کہا جاتا ہے اگر ان سے نہیں ملیں گے تو وہ پیسے نہیں دیں گے کسی کے ابا جی کا پیسہ ہےجو نہیں دیں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اس کراچی کو اور کچھ نہیں دے سکتے تو اونرشپ ہی دیدیں اس سے پاکستان آگے بڑھ جائے گا کراچی اس برےحالات میں پاکستان کوسپورٹ کر رہا ہے کراچی اچھا ہو گا تو کیوں پاکستان کسی ملک سے پیچھے ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس شہر کے ساتھ زیادتی ہے اس کے رہائشیوں کو صحیح نہیں گنا جاتا کراچی میں 40 ،30 سال اچھے نہیں گزرے ہیں جو جہاں ہے اس کو وہاں گنا جائےکی بنیاد پر مردم شماری کوقبول کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 سے 10 ملین افراد ایسے ہوتے ہیں جو کام یہاں کرتے رہتے ہیں اور رہتے دوسرے شہر میں ہیں، این ایف سی ایوارڈ سے پیسے آتے ہیں پی ایف سی ایوارڈ نہیں ہو رہا، کراچی کےٹیکس کا پیسہ اس شہر کو ہی نہیں ملتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت لوکل باڈیز کے الیکشن نہیں کرانا چاہتی 15جنوری بلدیاتی الیکشن ہوا آج 16مارچ تک پروسیس مکمل نہیں ہوا ہمیں آوازاٹھانی ہوگی اپنےحق کےلئے مطالبہ کرنا ہو گا۔

Comments

- Advertisement -