جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

شہباز شریف قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ عوام باہر نکل آئیں، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ عوام باہر نکل آئیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ تعلیم حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے اور غریب اور امیر کو میرٹ اور برابر کی تعلیم ملنی چاہیے لیکن ریاست تعلیم، صحت اور امن فراہم نہیں کر رہی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آٹے پر ٹیکس لگا دیتے ہیں اور وزیر اعظم  شہباز شریف کہتے ہیں ریلیف دے دیا، ملک چوہدری نظام کے تحت چل رہا ہے اور تمام جماعتیں اپنی سیاست میں لگی ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعت کا شعبہ ترقی کر رہا تھا اسے بھی حکومت نے تباہ کر دیا، حکومت نے کہا تھا گندم اگاؤ ہم خریدیں گے پھر نہیں خریدی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنے پر بیٹھنے کا طے کیا ہے اٹھنے کا نہیں، اٹھیں گے تب جب یہ حکومت پیچھے ہٹے گی، ہم نے دیکھا کینیا میں کیا ہوا وہاں پارلیمنٹ کو آگ لگا دی گئی، جب حد سے زیادہ انارکی پھیلتی ہے تو راستے بند کر دیے جاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم ون اور ٹو ایک ہی تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد عدل کے نظام پر ہے، جماعت اسلامی وہ نظام چاہتی ہے جس میں خواتین کو وراثت میں پورا حق ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں