اشتہار

فلسطین کیلئے جو جنوبی افریقہ نے کیا کاش کوئی مسلم ملک کرتا، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین کا دو ریاستی نہیں ایک ہی ریاستی حل ہے، جو جنوبی افریقہ نے کیا کاش کوئی مسلم ملک کرتا۔

جماعت اسلامی کے زیراہتمام شارع فیصل پرغزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے امیر حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حماس کے مجاہدوں نے اسرائیل کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

غزہ مارچ سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ قائداعظم نے بتا دیا تھا کہ اسرائیل کا ناجائز وجود تسلیم نہیں کریں گے۔ فلسطین کے ساتھ غداری نہیں کرنے دیں گے۔

- Advertisement -

امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پاکستان میں بلاول اور نواز شریف فلسطینیوں کی حمایت نہیں کررہے جبکہ بلاول اور نواز شریف امریکا کی مخالفت نہیں کررہے۔

حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا کو فلسطینی بچے شہید ہونے نظرنہیں آتے۔ پاکستان کے لوگوں فلسطینیوں کے جذبے کو دیکھو۔ فلسطین کے بچے بھی کہتے ہیں کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد باضمیر لوگ ایک طرف ہیں۔ لوگ مہم چلائیں گے مگر ہماری ہرمیٹنگ میں فلسطین کا ذکر ہوگا۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا اپنے آڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ لوگ تڑپ رہے ہیں مگر 58 اسلامی ممالک خاموش ہیں۔ اسلامی ممالک امریکا کے ڈر اور دباؤ کی وجہ سے خاموش ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملین مارچ کیے، ایک ارب 40 کروڑ روپے کی رقم ان کے حوالے کی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایک ملک جا کر دستک دی، مگر ہمارے حکمران خاموش ہیں۔ ایک امت ہونے کے ناتے ہمیں فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں