ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی کو پھر اسلحے کے سپرد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ ویڈیوز سامنے آئیں ایم کیو ایم والے باہر سے بیلٹ پیپر لا کر ڈال رہے تھے۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خدشات تھے کہ پچھلی بار تو آر ٹی ایس تھا اس بار کیا ہوگا، پی ٹی اے نے کہا کہ انٹرنیٹ بند نہیں کریں گے لیکن کر دیا، ایک سال سے الیکشن کمیشن کہہ رہا ہم تیاری کر رہے ہیں، ایسی تیاری تھی کہ عملہ ہی پورا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر سے پولنگ شروع ہوئی، ایم کیوایم والوں کو پہلے سے بیلٹ بکس دے دی گئیں تھیں، 5 بجے کے بعد وہی کارروائیاں شروع کیں جو ماضی میں کرتے تھے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کہیں نظر نہیں آیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کچھ نہیں کیا، اس کے باوجود جماعت اسلامی کے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو پھر اسلحے کے سپرد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جیت رہے ہیں ہمیں جیتنے دیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں