اشتہار

چھینی گئی نشستوں کو پیپلز پارٹی سے ہر صورت حاصل کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔

لیاری کے علاقے بہار کالونی میں فیملی افطار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ضمنی انتخابات کے بغیر ہی مئیر کا انتخاب کر لیا جائے، انہوں نے ہماری جیتی ہوئی نشستوں پر قبضہ کر لیا، جماعت اسلامی چھینی گئیں نشستوں کو ہر صورت حاصل کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ماضی کے تجربے سے جماعت اسلامی اپنے ووٹ کا تحفظ کرے گی اور فارم 11 اور 12 کے حصول تک پولنگ اسٹیشنز نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کچھ بھی کر لے مئیر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بہار کالونی یوسی 2 سے شکست کھا چکی ہے، 18 اپریل کو یہاں ضمنی انتخابات ہونے والا ہے جس میں عوام بڑی تعداد میں ترازو کو ووٹ ڈالنے نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں اور پارٹیاں کے الیکٹرک مافیا کی سرپرستی کر رہی ہیں لیکن جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جس نے اس ادارے کے خلاف زبردست تحریک چلائی، اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی ہم شہریوں کو کے الیکٹرک سے ریلیف فراہم کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں