اشتہار

ضرورت پڑی تو ملک بھر کی شاہراہیں جام کردیں گے، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو ملک بھر کی شاہراہیں جام کردیں گے، ہم کراچی جیت چکے ہیں، یہ شہر ہمارا ہے۔

یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع غربی میں ڈی آر او آفس کے باہر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پی پی 100 سال بھی لگادے تو کراچی میں اکثریت نہیں لاسکتی

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی 100 سال بھی لگادے تو کراچی میں اکثریت حاصل نہیں کرسکتی، پیپلزپارٹی کا طرز عمل اور طرز سیاست کراچی دشمنی پر مبنی ہے۔

الیکشن کمشنر کی ناک کے نیچے آراوز نے نتائج تبدیل

حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی ناک کے نیچے آراوز نے نتائج تبدیل کیے، آراوز نتائج تبدیل کررہے ہیں ہم یہ کیسے کہیں کہ الیکشن کمشنر صحیح کام کررہے ہیں، الیکشن کمشنر کی ناک کے نیچے آر اوز نے نتائج تبدیل کیے، اگر ان کے بس کی بات نہیں تو وہ بتادیں، الیکشن کمشنر خود اعلان کردیں کہ میں کچھ نہیں کرسکتا، وہ بتائیں کہ ان پر کس کا دباؤ ہے؟

نتائج تبدیل کیے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا، پورا پاکستان آج منی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا تو پورے ملک بھر کی شاہراہیں جام کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑی تو شاہراہیں جام کردیں گے۔

20جنوری کو کراچی میں یوم تشکر منائیں گے

انہوں نے کہا کہ انشااللہ میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہوگا، 20جنوری کو کراچی میں یوم تشکر منائیں گے، فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان جمعہ کو کراچی آئیں گے، ہم ضلع غربی میں آج کا دھرنا ختم کرنے کااعلان کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں