منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

’ہم سوچ رہے ہیں قبضہ میئر کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد لائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں کو صوبےکی جانب سےفنڈ نہیں ملتے ہم سوچ رہے ہیں کہ اگر صورتحال یہی رہی تو قابض مئیر کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں۔

کراچی میں عوامی افطار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے جماعت اسلامی کو کراچی کی نمبرون پارٹی بنایا کراچی میں مئیر جماعت اسلامی کا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے مئیرشب پر قبضہ کیا، جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمن، وائس چیئرمین اور کونسلرز اپنے حصے کا کام کریں۔

آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر سعودآباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں کے پی کے میں سینکٹروں حملے ہوچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حملے ہوئےبلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنالیا گیا اور بڑی تعداد میں مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ملک میں بھارتی را اور امریکی سی آئی اے آزادانہ طریقے سے کام کررہی ہیں اس پورے عمل نے حکومت پاکستان کے لیے داخلی تحفظ اور حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے، ارباب اختیار کو پیغام دینا چاہتے ہیں جب تک وہ اپنے فیصلے درست نہیں کریں گے عوام اور فوج کے درمیان فاصلے بڑھتے رہیں گے اور حکمران طبقہ جب تک زبردستی مسلط ہوتا رہے گا مسائل حل نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں