اشتہار

کے الیکٹرک کے میٹر تیز چلتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بھاری بھرکم بلوں نے شہریوں کا جینا عذاب کردیا ہے، میٹر تیز چلتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں کوئی بھی حکومت آجائے وہ کے الیکٹرک مافیا کو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کراچی کے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجلی کے میٹروں کی فرانزک کے حوالے سے نیپرا میں کوئی قانون ہی موجود نہیں ہماری درخواستیں وہاں موجود ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیپرا پہلے تو کے الیکٹرک کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں دیتی اگر دے بھی دے تو اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجلی کے میٹرز یقیناً بہت تیز چلتے ہیں لیکن اس میٹر کو چیک کرنے کیلئے بھی ہمیں کے الیکٹرک کے پاس ہی جانا ہے، میٹر بھی ان کا جس کے پیسے ہم دے چکے ہیں اور چیک بھی صرف وہی کریں گے یہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کی ایوریج کاسٹ 6 روپے 75 پیسے ہیں اور اس کے ساتھ 22 روپے فی یونٹ وہ دینے پڑتے ہیں جو حکومتی نالائقیوں کے باعث معاہدوں کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں دیگر ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے الیکٹرک مافیا کی سرپرستی کررہی ہے، اب بہت ہوگیا ہے، ظلم کی حد ہوتی ہے، ایسا نہ ہو کہ لوگ قانون ہاتھ میں لینا شروع کردیں۔

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ہوشربا بلوں کیخلاف کراچی میں شہریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں اور گزر اوقات مشکل ہوگئی ہے

بجلی کے بلوں اور لوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت بعد نماز جمعہ مختلف مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جامعہ کلاتھ پر مظاہرے سے حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں