جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی میں مافیا سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے این اے 246 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ این اے 246 منی پاکستان ہے یہاں تمام قومیں بستی ہیں، ہم کراچی میں مافیا سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کراچی سے متعلق بیان شرمناک ہے، وہ کراچی والوں سے اپنے بیان پر معافی مانگیں، ن لیگ کا کراچی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

- Advertisement -

حافظ نعیم نے کہا کہ پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم نے مردم شماری پر شہر کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے، عام انتخابات میں بھی کراچی کی سب سے بڑی جماعت بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی، ایم کیو ایم تباہی کے ذمہ دار ہیں، مافیا سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، قبضہ میئر سے بھی نجات حاصل کریں گے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ آر اوز نے بلدیاتی الیکشن کے نتائج کی تبدیلی سے سبق سیکھا ہوگا، جماعت اسلامی کے کارکنان اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں