ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

حافظ نعیم الرحمان کا وفاقی حکومت کو الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کسانوں سے گندم کی خریداری کیلیے وفاقی حکومت کو چار دن کا الٹی میٹیم دے دیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ 4 دن میں کسانوں سے گندم نہ خریدی تو وزیر اعلیٰ پنجاب ہاؤس پر دھرنا دیں گے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنا فیصلہ واپس لے، احتجاج روکنے کی کوشش کی تو حکومت گرانے کی تحریک کسانوں سے شروع ہو جائے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ جو اس کھیل میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور زرعی اراضی کسانوں میں تقسیم کی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسانوں نے بڑی محنت سے گندم اگائی اب اس کے پھل کھانے کا وقت آیا ہے، حکومت کی طرف سے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے، کسانوں کو سمجھ نہیں آ رہا وہ اپنے حق کیلیے کیسے آواز بلند کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عین وقت پر اعلان کر دے کہ خریداری نہیں کریں گے تو کسان کہاں جائے؟ دنیا بھر میں بنیادی زراعت کی چیزیں مقدم رکھی جاتی ہیں، زراعت سے متعلق چیزوں پر ہر حکومت سبسڈی دیتی ہے تو عام آدمی کو آٹا سستا ملے اور کسان کو اجرت بھی ملے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، گندم درآمد کی منظور دینے والوں کو انکوائری کمیشن میں آنا ہوگا، پنجاب اور وفاقی حکومتوں کو 4 دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ سوال یہ ہے ملک میں گندم تھی تو امپورٹ کیوں کی گئی؟ جن لوگوں نے گندم باہر سے امپورٹ کی وہ مافیا ہے، گندم خرید کر ملک کا نقصان کیا گیا، ایک طرف وزیر اعظم شہباز شریف بیان دیں گندم کی خریداری کریں گے جبکہ دوسری طرف ان کی بھتیجی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز احکامات دیں ہم گندم نہیں خریدیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں