تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شان رمضان : حافظ اُسید زاہد کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

کراچی : سوشل میڈیا پر معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کی نعت کو کراچی کے ایک نوجوان نے ان ہی کے انداز میں پڑھ کر سننے والوں کے ذہنوں میں ماضی کی یاد تازہ کر دی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ اُسید زاہد کی ویڈیو کا نعتیہ کلام ’اللہ ہو، اللہ ہو‘بے انتہا وائرل ہوا اور صارفین نے بے حد سراہا، بعد ازاں حافظ اُسید زاہد کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام "شام رمضان” میں مدعو کیا گیا۔

پروگرام میں اپنی گفتگو کے دوران اسید زاہد نے اس فرمائش کا اظہار کیا کہ وہ قاری وحید ظفر قاسمی کے ساتھ نعت پڑھنا چاہتے ہیں جس پر اے آر وائی نیوز نے ان کی اس خواہش کا احترام کرتے ہوئے اپنے دوسرے پروگرام میں بھی مدعو کیا۔

اے آر وائی نیوز کے شان رمضان کے سیگمنٹ "شان افطار” میں میزبان وسیم بادامی نے ان کی ملاقات قاری وحید ظفر قاسمی سے کروائی، اسید زاہد نے اس پروگرام میں ایک بار پھر اُسی انداز سے رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی جس کی قاری صاحب نے بھی دل کھول کر داد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ اسید زاہد نے بتایا کہ رمضان میں تراویح کی تیاری اور مصروفیات کی وجہ سے نعت کی ویڈیو باقاعدہ ریکارڈ نہ کرسکا، بعد ازاں دوسرے عشرے کے آخر میں خود ہی اس ویڈیو ایڈیٹ کر کے انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔

اُسید کا کہنا تھا کہ مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوجائے گی، فہد مصطفیٰ نے بھی اسے شیئر کیا، دوستوں اور اہل خانہ نے بھی فون کر کے بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی۔

Comments

- Advertisement -