تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان کے حیدر علی نے تاریخ رقم کردی، ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل پہلی بار پاکستان کے نام

ٹوکیو : پاکستان کے حیدر علی نے  ٹوکیوپیرالمپکس میں  تاریخ رقم کردی اور معذوری کو شکست دے کر پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی اور پانچویں باری میں 55.26 میڑکی کامیاب تھرو کرکے تاریخ بناتے ہوئے پاکستان کو پہلی بار گولڈ میڈل جتوادیا۔

حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلے میں تاریخ قتح سمیٹی ، اس مقابلے میں ان کا مقابلہ دنیا کے بہترین ایتھلیٹس سے تھا ، جیت کے بعد حیدر علی نے کاندھوں پر پاکستانی پرچم لہرایا اور گولڈ میڈل چوما۔

ٹوکیوپیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی نے کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھرپور سپورٹ کیا ، جس پر انکا مشکور ہوں۔

ٹوکیوپیرالمپکس میں پہلی بار پاکستان کے نام گولڈ میڈل کرانے والے حیدر علی کیلئے  سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سیلاب امڈ آیا اور ٹوئٹر پر ‘مبارکباد پاکستان’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

قومی کرکٹر سمیت وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، معاون خصوصی شہباز گل، وزیرمملکت فرخ حبیب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے حیدر علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہیرو قرار دے دیا۔

اس سے قبل حیدر نے 2008 کے بیجنگ پیرالمپکس میں چاندی اور 2016 کے ریوپیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ سینے پر سجایا تھا۔

خیال رہے حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ،ان کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے تایم انھوں نے اس نقص کو اپنی کامیابی کے اڑے نہ آنے دیا۔

Comments

- Advertisement -