ملتان : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ناسور ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سب کو یکجا ہونا پڑے گا۔
ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے نوجوان اورغریب لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے بنانے کے لیے سیاست میں آیا ہوں ،اور یہی مشن لے کر آگے بڑھوں گا تا ہم پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے اغواء ہونے اور پھر تین سال قید کے واقعات سے مختصر طورپرسب کو آگاہ کردیا ہے تا ہم کچھ باتیں اپنی آنے والی کتاب کے لیے سنبھال کر رکھے ہیں جو اگلے سال پڑھنے کے لیے دستیاب ہو گی تب آپ لو لوگوں کو مفصل معلومات سے آگاہی حاصل ہو جائے گی۔
اسی سے متعلق : علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحا ل کافی بہتر ہو چکی ہے تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو قوم بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا جب تک ہم یکجا ہو کردہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے تب تک اس ناسور سے چھٹکارا مشکل ہے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے اعتراف کیاہے گزشتہ دور حکومت کی نسبت اب سیکیورٹی صورتحال میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال پہلے کے حالات سے اب سیکیورٹی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔
۔