ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کل ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کے بعد عازمین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کل کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کل وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کریں گے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال حج کے لیے دو لاکھ سولہ ہزار پانچ سو بیالیس عازمین نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو ان کی درخواستوں کی وصولی کے بارے میں ان کے موبائل فون پر ایس ایم میس کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حج پالیسی 2019 کے مطابق ابتدائی طور پر ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کرنا تھا جن میں سے ایک لاکھ سات ہزار پانچ سوچھبیس عازمین نے سرکاری اسکیم اور دیگر عازمین نے حج گروپ آرگنائزرز کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنا تھی تاہم بعد میں سعودی حکومت نے پاکستانیوں کا حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ کردیا تھا۔

وزارت مذہبی امور نے گزشتہ 3 سال سے مسلسل ناکام درخواست گزاروں کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے جن کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا۔

وزارت مذہبی امورنے حج پالیسی 2019 جاری کردی

واضح رہے کہ نئی حج پالیسی کے مطابق 2014 سے 2018 کے دوران حج کرنے والے حاجی رواں سال دوبارہ حج ادا کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جبکہ عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائن اور ائیربلیو کے ذریعے حجازمقدس روانہ کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں