پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب: عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں اثرا ضیافتی ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے عازمین حج کی سہولت کے لیے ’اثرا المشاعر‘ پروجیکٹ لانچ کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے حجاج کے لیے مثالی رہائشی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر احمد سندی نے بتایا کہ مشاعر رہائشی پروجیکٹ انتہائی منفرد اور جدید سہولتوں سے آراستہ ہے جس میں عازمین کی سہولت کے لئے تمام سامان مہیا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے انہیں ہر طرح سے آرام و راحت فراہم کی جائے تاکہ ان یہ سفر یادگار بن جائے۔ ہر برس لاکھوں عازمین حج دنیا کے کونے کونے سے آتے ہیں۔

ڈاکٹر سندی کا کہنا تھا کہ 200 ملین ریال کا یہ منصوبہ وزارت حج و عمرہ اور کدانہ ترقیاتی کمپنی کے بھرپور تعاون و حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

رپورٹس کے مطابق اثرا المشاعر‘ رہائشی منصوبہ جدید ترین سہولتوں سے مزین ہے جس میں ہوٹلنگ سیکٹر کے طرز کی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین میں دینی شعبے کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شیخ السدیس کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبویؐ شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی جو اثرا پروگرام اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کتب خانے کے نگران بھی ہیں موجود تھے۔

یاد رہے کہ ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ہے جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے۔ اس کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے۔

متعدد زبانوں میں عازمین حج کی سہولت کیلیے ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کا 10 سال بعد ایران سے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز

روبوٹس ’منارہ‘ کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں عازمین کے لیے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں